i پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئیBreaking

June 05, 2025

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بجٹ پیش ہونیسے پہلے ہی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ ارکان پارلیمان کو بھی خوب نوازا گیا۔ البتہ وفاقی پی ایس ڈی پی مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے پر برقرارہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 50 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردیا گیا۔ خیبرپختوانخوا میں ضم اضلاع کیلئے مختص بجٹ میں 5 ارب روپے کی کٹوتی کرکے بجٹ 65 ارب 44 کروڑ روپے کردیا گیا۔پنجاب کیلئے پی ایس ڈی پی میں حصہ 16 ارب سے کم کرکے 6 ارب کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے صرف 55 کروڑ ملیں گے، سندھ کیلئے ترقیاتی بجٹ 47 ارب سے بڑھا کر 65 ارب کردیا گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ کٹوتی کرکے 39 ارب اڑتالیس کروڑ روپے کردیا گیا۔ قومی صحت کا بجٹ ایک ارب کی کٹوتی کے ساتھ 14 ارب 34 کروڑ رہ گیا، پاور ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 13 ارب 78 کروڑ کی بڑی کٹوتی کے ساتھ 90 ارب 22 کروڑ روپے رہ گیا۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی کا بجٹ دو ارب 70 کروڑ روپے بڑھا کر 16 ارب 22 کروڑ کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ 10 ارب 90 کروڑ روپے بڑھا کر بارہ ارب 90 کروڑ روپے کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا بجٹ دو ارب کی کٹوتی کے ساتھ دو سو 26 ارب 98 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی