ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئیبحرین جانے والے مسافر سے سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،مسافر شعیب علی نے 888 گرام منشیات مہارت سے اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ملزم کوبرآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی