i پاکستان

کراچی، سیرین ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر، ایئرپورٹ لائونج میں مسافروں کی تلخ کلامیBreaking

June 14, 2025

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 500 تکنیکی وجوہات کی باعث روانہ نہ ہوسکی۔پرواز میں تاخیر کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے لائونج میں مسافروں کی گرائہنڈ اسٹاف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہے۔سیرین ائیر پرواز کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 7 بجے تھا، جسے اب تک 3 بار روانگی کا عندیہ دیا جاچکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے پرواز کی تاخیر کے معاملے پر کوئی مستند وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے ذریعے روانگی کیلئے صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔سیرین ائیر کے ترجمان کے مطابق پرواز میں تاخیر تکنیکی وجوہ کے باعث ہوئی۔ جہاز کے ہائیڈرولک میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جسے بعد میں دور کردیا گیا۔ اب یہ پرواز کراچی سے اسلام آباد روانہ ہورہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی