محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہوائوں اور جھکڑوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر ملک کے جنوبی علاقوں، بالخصوص سندھ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ درجہ حرارت میں معمولی کمی کے باوجود موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی