i پاکستان

اثاثے چھپانے پر عمرایوب کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس آج سماعت کیلئے مقررBreaking

June 03, 2025

اثاثے چھپانے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر سماعت آج (بدھ کو) ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کے خلاف اثاثے چھپانے اور انتخابی دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے آج 4 جون کی تاریخ مقرر کردی، یہ ریفرنس عمر ایوب کے مدِ مقابل امیدوار بابر نواز خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے جبکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بھی ایک علیحدہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن ریفرنس پر آج باضابطہ سماعت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی