i پاکستان

آزاد کشمیر الیکشن، پیپلزپارٹی کا متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہBreaking

July 28, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا، مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی انتہائی سنگین ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور متاثرہ پولنگ اسٹیشنزپر تحقیقات کے بعد فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور شفاف انتخاب ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرامیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتیجے کا اعلان نہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی