i پاکستان

آزادکشمیر کے الیکشن ابھی سے متنازع ہوچکے ، الیکشن کا عمل شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے،بلاول بھٹوBreaking

July 28, 2026

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیر کے الیکشن پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال ہے کہ الیکشن ابھی سے متنازع ہوچکے ہیں، الیکشن کا عمل شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے۔ متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا۔ آزاد کشمیر میں استحکام کا پہلا مرحلہ شفاف الیکشن ہیں۔مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کشمیر کی تاریخ میں اہم ترین انتخابات ہیں، متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا، کشمیرکا فیصلہ کشمیرکے عوام کو ہی کرنا چاہئے، کشمیریوں کو بھی پاکستانیوں جتنے حقوق ملنے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی