i پاکستان

بھارت نے حملہ کر کے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا،10 مئی کے بعد اب نیا پاکستان ہے،طارق فضل چوہدریBreaking

June 04, 2025

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کر کے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا،10 مئی کے بعد اب نیا پاکستان ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،ایٹمی قوت ہونے کا فائدہ آج نظر آ رہا ہے،سی ڈی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سکولز،کار شورومز اورگیسٹ ہاوسز کو بند کرنے کی بجائے انہیں ریگولرائزکرے،گیسٹ ہاوسز کی ریگولرائزیشن کا معاملہ سی ڈی اے سمیت دیگر فورمز پر اٹھا رکھا ہے اس پر 50 فیصد سے زیادہ کام ہو چکا ہے جو رہ گیا ہے وہ بھی جلد ہو گا،حکومت کی پالیسی ہے کہ کاروباری سر گرمیوں کو آسان بناتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاعری سمیت روز گار کے موقع پیدا ہوں،گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اسلام آباد گیسٹ ہاوس ایسوسی ایشن کی طرف سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ظہور احمد، الطاف حسین شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ میری ذمہ داری ہے جہاں ضرورت پڑے آپکے ساتھ کھڑا ہو ں اور رہوں گا۔ ہمیشہ گیسٹ ہاوسز کے مسائل حل کروائے اور ان کا ساتھ دیا کیونکہ آپ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔یہ صرف کاروبار نہیں بلکہ قومی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان انتظامیہ اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

اس وقت حکومت کی پالیسی ہے کہ کاروباری سر گرمیوں کو آسان بناتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں ہو ں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیز اور مائنز اینڈ منرل کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔پاک فوج کی قیادت بھی کارروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کر کے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا۔ ڈاکٹر عبد القدیر محسن پاکستان ہیں اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ایٹمی قوت ہونے کا فائدہ آج نظر آ رہا ہے۔10 مئی کے بعد اب نیا پاکستان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیک آف کر چکا ہے اب اس کی رفتار کو بڑھانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاوسز ٹیکس دے رہے ہیں اور قانون پسند شہری کی حیثیت سے کاروبار چلا رہے ہیں۔میں اس لئے آپ کا ساتھ دیتا ہوں کہ آپ حق پر ہیں۔مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گیسٹ ہاوسز۔سکولز۔کار شورومز اورگیسٹ ہاوسز کو بند کرنے کی بجائے ریگولرائزییشن کی طرف جائے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کو وطن واپس بھیجنے کی ایک قومی پالیسی ہے اس پر ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔گیسٹ ہاوسز کے معاملات سی ڈی اے کے ساتھ اٹھا رکھے ہیں۔دیگر فورمز پر بھی یہ مسئلہ اٹھا رکھا ہے۔سی ڈی اے نے مثبت جواب دیا ہے اس کو ریگولرائز کرنے پر 50 فیصد سے زیادہ کام ہو چکا ہے جو رہ گیا ہے وہ بھی جلد ہو گا ۔آپ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی