فیصل آباد میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع اڈا سوہل کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس پیچھے سے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں ہی بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی