i پاکستان

حافظ آباد، 2 بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے خودکشی کرلیBreaking

June 04, 2025

حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلیے گاڑی میں لے جارہی تھی، ملزم نے کڑیالہ کے قریب ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر نہر میں چھلانگ لگادی۔ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا تھا کہ اس نے دونوں بچوں کو تشدد کر کے مارا اور لاشیں گھر میں رکھے صندوق میں چھپادیں تھی۔چھ روز قبل پولیس کو گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق فرائض میں کوتاہی اور غفلت پر 3 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی