i پاکستان

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغازBreaking

June 03, 2025

کراچی میں گیارہویں اوربارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے امتحانات شروع ہوگئے۔تفصیل کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔گیارہویں اوربارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات شروع ہوگئے۔دوسرے مرحلے کے امتحانات کا سلسلہ 2 جولائی تک جاری رہے گا، امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 82ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں۔صبح کی شفٹ 9 بجے سے 12 بجے تک آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات ہوں گے ، جس میں 25 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہورہے ہیں۔شام کی شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات ہوں گے، جس میں57 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کررہے ہیں۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے دوسرے مرحلہ میں صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 129 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔45امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 84شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیںصبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر26 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی