i پاکستان

کراچی،نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحقBreaking

June 03, 2026

کراچی کے علاقہ کشمیر کالونی نالے والے روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی