i پاکستان

کراچی،پیٹرول پمپس کے ٹینکرز سے اسمگل شدہ ہزاروں لیٹر ڈیزل برآمدBreaking

May 17, 2025

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ایک کارروائی کے دوران پیٹرول پمپس کے زیرِ زمین ٹینکرز سے ہزاروں لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پور کارروائی کی۔ ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی نے بتایا کہ پیٹرول پمپس سے 96 ہزار 697 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔محمد رضا نقوی نے بتایا کہ ایرانی ڈیزل کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، کارروائی میں 7 ٹینکرز ضبط کر لیے، کسٹمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 19 فروری 2025 کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اور لانچ ضبط کر لی تھی۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے خصوصی میرین یونٹ نے بحریہ عرب میں چرنا آئرلینڈ کے قریب ال عریشہ نامی لانچ پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا تھا۔کسٹمز حکام نے بتایا تھا کہ لانچ سے تیس ہزار تین سو پینسٹھ لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کیا جس کی مالیت 74 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ڈیڑھ کروڑ مالیت کی لانچ کو بھی ضبط کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی