کراچی میں آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے فہیم کو کراچی سے باحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس کے مطابق فہیم امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی آگیا تھا۔ لڑکے کے والدین نے لاہور میں اس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔آرٹلری میدان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فہیم کو کراچی سے بازیاب کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 14 سالہ فہیم کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی