i پاکستان

مچھ جیل میں قید قبائلی رہنما پر مبینہ خنجر سے حملہ،زخمی ہوگئے،صوبائی وزیر داخلہ ضیالانگوکا نوٹس،رپورٹ طلبBreaking

April 04, 2026

بلوچستان کی مچھ جیل میں قید قبائلی رہنما سردار نسیم ترین خنجر سے کیے گئے مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق سردار نسیم ترین پر گزشتہ رات خنجر سے حملہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے قبائلی رہنما پر مچھ جیل میں مبینہ حملے کا نوٹس لیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سردار نسیم ترین پر مبینہ حملے کے وقت جیل عملہ کہاں تھا اس کی مکمل انکوائری کی جائے۔ضیا لانگو نے مزید کہا کہ مچھ جیل کے عملے کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی