i پاکستان

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعاBreaking

April 04, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی غرض سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔یہ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔درخواست گزاروں کا مقف ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں 31 جنوری 2024 کو سزائیں سنائی گئی تھیں، جن کے خلاف اپیلیں اب تک ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں اور تاحال باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی