محکمہ موسمیات نے 9 جون تک لاہورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہونگی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی آج (بد ھ)سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 5 جون تک لاہور، قصور،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب ،سرگودھا ، میانوالی،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور ،بہاولنگر، اور منڈی بہاالدین، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب میں آندھی چلنے کا خدشہ ہے۔ 7 سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی چلنے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی