پاکستان سے مشرق وسطی کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی ، جمعرات کو ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابقکراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئیں۔اس کے علاوہ لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ جبکہ العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی