i پاکستان

مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی،طارق فضل چوہدریBreaking

May 27, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی،ہمارے ایئرچیف بھی جٹ ہیں، مودی نے فلم جٹ دا کھڑاک دیکھی ہوتی تو پاکستانی عوام بارے ہرزہ سرائی نہ کرتا،پاکستان کے دفاع وسلامتی پرکوئی کمپرومائز نہیں یہی ہماری اسٹریٹجی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مو دی کو پتا ہو نا چاہئیے کہ پاکستان کے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھوبھی ایک جٹ ہیں ، اب پھر کھڑاک دکھائیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ ہوگا۔انہوں نے کہا مودی کے یہ بیانات شرمندگی چھپانے کیلئے ہیں، یہ گیدڑ بھبھکیاں ہیں۔جنگ میں ناکامی اور شرمندگی چھپانے کیلئے مودی ایسے بیانات دے رہا ہے، ، مودی نے پاکستان کے عوام کو دھمکانے کی کوشش کی، پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، پاکستان کی تین اسٹریٹجی ہیں، پاکستان کے دفاع وسلامتی پرکوئی کمپرومائز نہیں بلکہ زیروٹالرنس ہے، پاکستان کیلئے دفاع کیلئے پوری قوم اور فواج پاکستان کا عزم وحوصلہ شامل ہے، دوسری اسٹریٹجی امن واستحکام ہے، فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے اپنی ہر تقریر میں کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔مطلب ہم پہل نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی