i پاکستان

پاکستان ایران اور امریکا میں جنگ بند کرانے کی کوشش کررہا ہے، حافظ طاہر اشرفیBreaking

April 03, 2026

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بند ہو۔ وہ گوجرانوالہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس جنگ کو رکوانے میں کامیاب ہوگا، ہم سعودی عرب اور دیگر اسلامک ممالک کے شکر گزار ہیں جو تحمل سے کام لے رہے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، دنیا کے سامنے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان دفاعی ملک ہے، چند گھنٹوں میں بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ آپ کے ملک میں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سر بلندی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی