i کھیل

انگلش کرکٹرز کو بھی آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی ،ای سی بی کا کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے صاف انکارBreaking

May 14, 2025

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) کے ناک آئوٹ رائونڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون ڈے سیریز کیلئے منتخب 5 کھلاڑیوں کے آئی پی ایل فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان میں سے صرف 3 کھلاڑی جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور و جیکس کی ٹیموں کے ناک آوٹس میں پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کا راجستھان رائلز کے ساتھ سیزن 20 مئی کو ختم ہوجائے گا۔اسی طرح انگلش کرکٹر جیمی اوورٹن فی الحال واپس بھارت جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلامیے میں واضح کردیا کہ آئی پی ایل کیلئے پلیئرز کو دی جانے والی این او سی اصل شیڈول کے 25 کو فائنل تک تھی، اب نئے شیڈول کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو نئے این اوسی کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کو دوٹوک انداز میں بتادیا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی