i کھیل

جنوبی افریقہ کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلانBreaking

May 14, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹیئن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگراہم، مائیک ویرین، ویان مولڈر، سینوران متھوسامے اور کیشو مہاراج اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ مارکو ینیسن، کاربن بوش، کگیسو ربادا، لونگی اینگیدی اور ڈین پیٹرسن بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی