کرکٹ کے گھر لارڈز میں میچ کے دوران گرائونڈ میں لومڑی گھس آئی۔ کرکٹ کا گھر کہلائے جانے والے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں دی ہنڈرڈ کے میچ کے دوران لومڑی گھس آئی جس کے باعث لندن اسپرٹ اور اوول انونسیبلز کے درمیان میچ روکنا پڑا۔اس انوکھے تماشائی نے لارڈز کے کرکٹ فینز کو دی ہنڈرڈ کے آغاز کے موقع پر تفریح مہیا کردی ، لومڑی کی آمد پر فینز شور مچاتے اور تالیاں بجاتے رہے جب کہ میچ کے دوران لومڑی کے بھاگنے سے 26 ہزار سے زائد تماشائیوں نے خوب لطف اٹھایا۔لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے بعد لومڑی اسپرنٹ لگاتے ہوئے گرائونڈ سے باہر نکل گئی جس پر فینز نے لومڑی کو وائلڈ وزیٹر قرار دیا۔ اس لو اسکورنگ میچ میں وائلڈ وزیٹر کی آمد کو سب سے پر کشش چیز قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی