i کھیل

پی ایس بی کی سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں بیجامداخلت اولمپک موومنٹ کی ساکھ دائوپر لگ گئی، پی او اے نے اہم اجلاس طلب کر لئےBreaking

August 07, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈکے کھیلوں کی فیڈریشنز کے انتظامی معاملات میں بیجامداخلت پرپاکستان کی اولمپک موومنٹ کی ساکھ دا ئوپر لگ گئی جس پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق پی اواے نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج آٹھ اگست اور جنرل کونسل کا اہم اجلاس بھی کل نو اگست کو طلب کیا ہے۔ پی او اے صدر عارف سعید اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اولمپک موومنٹ کی خودمختاری کو درپیش خطرات اور پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت حکومتی مداخلت سے بچا پر تفصیلی غور ہوگا۔ پی ایس بی کی بے جا مداخلت مداخلت پرسپورٹس فیڈریشنز کو شدید تحفظات ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ نے متعدد فیڈریشنزکو نوٹسز بھی جاری کررکھے ہیں جبکہ پی ایس بی کی جامب سے الیکشن کمیشن اور تنازعات کے حل کے لیے ٹریبیونل کے قیام نے اولمپک اصولوں کے برعکس خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اجلاس میں یوتھ گیمز، نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جازہ لینے سمیت ساوتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر ہونیوالی پیشرفت پربھی غور ہوگا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور ایشین اولمپک کونسل کی ہدایات واضح ہدایات ہے کہ قومی اولمپک کمیٹیوں اور کھیلوں کی فیڈریشنز کو اپنی سرگرمیاں آزادانہ طور پر انجام دینا لازمی ہے جس میں کسی قسم کی حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی