i کھیل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں300وکٹیں،حسن علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیاBreaking

June 23, 2025

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کائونٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔پاکستانی بولرز جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ان میں وہاب ریاض 413، سہیل تنویر 389، محمد عامر 384، عماد وسیم 365، شاہد آفریدی 347، شاداب خان 345، حارث رئوف 321، شاہین آفریدی 310 اور حسن علی 301 شامل ہیں ۔ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں حسن علی نے اب تک 6 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اوسط 17.33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی