i کھیل

لیڈز ٹیسٹ،بھارتی کھلاڑی ریشابھ پنت امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرلBreaking

June 23, 2025

انگلینڈ سے جاری لیڈز ٹیسٹ میں تیسریروز گیند کی تبدیلی پر تنازع ہوگیا، بھارتی نائب کپتان ریشابھ پنت نے امپائر سے گیند تبدیل نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔پنت نے امپائر کی جانب گیند پھینکی اور اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جسپریت بمرا اور بعد ازاں شبمن گل نے بھی گیند کی حالت پر اعتراض کیا لیکن امپائر پال رائفل نے گیند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ گیند گیج میں سے گزر چکی تھی۔اس وقت انگلش بیٹر ہیری بروک جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔دوسری جانب کمنٹری کرنے والے روی شاستری نے اس موقع پر کہا کہ بار بار امپائر سے بحث نقصان دہ ہو سکتی ہے، اس پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا خطرہ بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی