i کھیل

نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلانBreaking

June 03, 2025

نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی سکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے، گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔قومی سکواڈ میں منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، حنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن، احمد ندیم، محب اللہ، رانا ولید شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی