i کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ،ٹریفک جام کے باعث انگلش ٹیم سائیکلوں پر اسٹیڈیم پہنچیBreaking

June 04, 2025

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گرانڈ پہنچے۔تاہم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس بھی وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم آئی، جس کے باعث تیسرے ون ڈے کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔شیڈول کے مطابق ٹاس مقامی وقت کے مطابق 12:30 بجے ہونا تھا اور میچ 1 بجے شروع ہونا تھا۔اس میچ میں انگلینڈ نے فتح سمیٹ کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی