و زیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیتنے پر بنگلہ دیش ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کی جذبے کی بھی تعریف بھی کی ۔ وزیر اعظم نے ایکس(سابقہ ٹوئٹہ ) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے ساتھ 2025 کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر بنگلہ دیش کو مبارکباد، میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی بھی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، اور یہی کھیل کی اصل روح ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے یہ تعلقات ہمارے لوگوں کو متحد کرتے رہیں اور ہماری دوستی کے بندھن کو مضبوط کرتے رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی