i کھیل

پاکستانی ویمن کرکٹرسعدیہ اقبال نے کرکٹ گرائونڈ میں سالگرہ منائی ، ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹاBreaking

August 06, 2025

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وویمنز نمبر ون پاکستانی ویمن باولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گرائونڈ میں منائی گئی ۔ ٹاپ سپنر سعدیہ اقبال نے پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین میچ سے قبل ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔کھلاڑیوں،کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ۔ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔کھلاڑیوں اور سٹاف نے سعدیہ اقبال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پرسعدیہ اقبال کا کہناتھا انشااللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی