سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے آئندہ سیف گیمز کے لیے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ترقی سے متعلق 5.7 ارب روپے مالیت کے جامع ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیف گیمز کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی بہتری سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔منظور شدہ منصوبوں میں اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی اہم سہولیات کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر شہروں میں کھیلوں کی سہولیات کی بہتری بھی شامل ہے۔ان منصوبوں کے ذریعے سیف گیمز کے لیے درکار کھیلوں کے مقامات کے معیار، فعالیت اور تیاری کو بہتر بنایا جائے گا۔سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ترقیاتی پیکیج کی منظوری کو پاکستان میں علاقائی کثیر کھیلوں کے ایونٹ کے ہموار، مور اور کامیاب انعقاد کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی