امریکی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ملک کی معیشت تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور مہنگائی اب قابو میں ہے۔وائٹ ہاس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں نئی ملازمتوں کے مواقع بڑھ رہے ہیں، جبکہ تیل کی قیمتیں کورونا وبا کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ بائیڈن حکومت کی پالیسیوں کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، اور ڈیموکریٹس کے دور میں مہنگائی کے نتائج عوام نے بھرپور انداز میں بھگتے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی اشاریے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملکی معیشت پہلے سے بہتر سمت میں بڑھ رہی ہے۔
وائٹ ہائو س نے یہ بھی تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارتِ تعلیم ختم کر کے اپنا ایک اور انتخابی وعدہ پورا کیا ہے، اور اب تعلیم کے معاملات ریاستیں انفرادی طور پر خود سنبھالیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وہ اس وقت ممدانیٹرمپ ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کیلئے کسی سے بھی ملنے کیلئے تیار ہیں، چاہے اسے کمیونسٹ ہی کیوں نہ کہا جائے۔ترجمان نے کانگریس کے چند ارکان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد فوج کو صدر ٹرمپ کے خلاف اکسانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی