امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کرانے کا تذکرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ 8 جنگیں ختم کروا چکا، نویں ختم کروانے کی کوشش ہے، ٹرمپ کا کہناتھا کہ انہیں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر آنرز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 جنگیں ختم کروا چکا، نویں ختم کروانے کی کوشش ہے، روس، یوکرین تنازع پر بات چیت جاری ہے۔امریکی صد ر نے کہا کہ تو ہم صدر پیوٹن سے بات کر رہے ہیں اور ہم یوکرینی رہنمائوں سے بھی بات کر رہے ہیں،
جن میں صدر زیلنسکی بھی شامل ہیں، اور مجھے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کہ صدر زیلنسکی نے ابھی تک اس تجویز کو نہیں پڑھا، چند گھنٹے پہلے تک یہی صورتحال تھی۔امریکی اور یوکرینی حکام، بشمول زیلنسکی، کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات ہفتے کے روز کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے، حالانکہ زیلنسکی نے حقیقی امن کیلئے مزید بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیرف معاملے پر عدالتی فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو اور بھی بہت سے راستے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم ہماری قومی سلامتی ہے، امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جارہا تھا، ٹیرف کے ذریعے اربوں ڈالرز لے کر آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی