نائیجیریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کیمیبی امومتیمی نے کہا ہے کہ وہ عیسائیوں کے قتل کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان مستردکرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کیمیبی امومتیمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے ملنے والے کسی بھی ممکنہ تعاون کا خیر مقدم کرے گا تاہم وہ مسیحی شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔نائیجیریا کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے، تاہم وہ اس بیان کو مسترد کرتے ہیں کہ مسیحی آبادی کی کوئی نسل کشی کی جارہی ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے نائیجیریا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہاں بوکو حرام اور القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ عیسائیوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور اس کو روکنے کے لیے انہوں نے محکمہ جنگ کو نائیجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی