i بین اقوامی

آسٹریلیا ،4 دسمبر سے 16سال سے کم عمر صارفین سوشل میڈیا اکائو نٹس بندتازترین

November 21, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4 دسمبر سے آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز سے ہٹا دے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام آسٹریلوی حکومت کے ان نئے قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے مطابق 10 دسمبر کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ آسٹریلیا نے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی