عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل قرار دیدیا۔ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلی قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔انہوں نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، ہم دو ریاستی حل کو ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلی مرکزی قیادت ہولی سی نے2015 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی