اقوام مسحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت نے پاکستان پر افغانستان میں تجارتی دہشتگردی کا الزام عائد کردیا۔بی بی سی کے مطابق سلامتی کونسل کے افغانستان کی صورتحال پ اجلاس میں بھارتی نمائندے پروتھانی ہریش نے اپنی تقریر کے دوران حالیہ حملوں اور افغان خواتین، بچوں اور کھلاڑیوں کے قتل کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جانی چاہیے۔پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ سرحد کی بندش کو تجارتی اور ٹرانزٹ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لینڈ لاکڈ افغانستان کے رسائی راستوں کی جان بوجھ کر بندش عالمی تجارتی تنظیم(ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) کے اصولوں کی صریحا خلاف ورزی اور ایک کمزور ملک کے خلاف دھمکی اور جارحیت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی