i بین اقوامی

امریکہ، نیواڈا میں 5.9 شدت کا زلز لہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتازترین

December 05, 2025

امریکی ریاست نیواڈا میں شدت 5.9 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی میل تک محسوس کیے گئے اورعمارتوں میں ہلچل مچی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاہم مقامی انتظامیہ نے ممکنہ بعد کے جھٹکوں اورریسکیو آپریشن کے لئے ہنگامی ٹیمیں تیارکر دی ہیں، زلزلے کی شدت اورمرکزکے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔اہلِ علاقہ نے فوری طورپرعمارتوں سے باہر نکلنے کی ہدایت پر عمل کیا، جبکہ سرکاری ادارے اور ایمرجنسی خدمات متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی