i بین اقوامی

انگلینڈ میں آئندہ برس ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلانتازترین

November 24, 2025

بر طانوی حکومت نے آئندہ برس کیلئے انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2027 تک انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کے کرایوں کو منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے روٹس پر سفر کرنے والوں کی300 پانڈ تک کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں رواں برس مارچ 2025 میں ریل کے کرایوں 4.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی