i بین اقوامی

اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوں کو شہیدکرنے کا دعویتازترین

December 01, 2025

اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوں کو شہیدکرنیکادعوی کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حماس جنگجو رفح میں سرنگوں کیخلاف آپریشن کے دوران مارے گئے۔ رپورٹ کے مطا بق جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں، سرنگوں کے اوپرکے علاقے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کیٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوں سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔حماس نے جنگجوں کے محفوظ راستے کیلئے ثالث ممالک سے اسرائیل پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی