i بین اقوامی

بھارت سے کشیدگی میں اضافہ،بنگلادیش نے نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز معطل کردیںتازترین

December 23, 2025

بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضا فے کے پیش نظر بنگلا دیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر د یں۔ بنگلا دیشی مشن کے مطابق حالات کی وجہ سے قونصلر اور ویزا سروس عارضی معطل کی گئی ہیں۔بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2روز پہلے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بھی ایک روز پہلے چٹاگانگ ویزا سینٹر بند کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی