i بین اقوامی

بھارتی فوجی مشقوں میں پھر سنگین ناکامی ، ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی اہلکار ہلاک، دو شدید زخمیتازترین

December 08, 2025

بھارت میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا ، جس نے بھارتی فوج کی تربیتی صلاحیت اور حفاظتی اقدامات پر نئے سوالات اٹھا دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں فوجی مشق کے دوران ایک بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینک نہر پار کرنے کی مشق کر رہا تھا، واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، جون 2024 میں لداخ میں اسی نوعیت کی مشق کے دوران ٹینک دریا میں بہہ گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔اس سے قبل اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، بار بار پیش آنے والے یہ حادثات بھارتی فوج میں معیار، تربیت اور حفاظتی انتظامات کے سنگین مسائل کو ظاہر کرتے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایک ٹینک معمولی نہر عبور نہ کر سکے تو حقیقی جنگی حالات میں اس کی کارکردگی پر سوال اٹھنا فطری ہے۔حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں نے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تربیتی طریقہ کار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی