i بین اقوامی

بنگلا دیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 5.7 ریکارڈ ، جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملیتازترین

November 21, 2025

بنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اٹھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جرمن زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 جبکہ گہرانی 136 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی