بر طانیہ میں انگریزی کے امتحان میں فیل ہونے کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دئیے جا نے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق IELTS کے امتحان میں80 ہزارامیدواروں کوغلط نتائج ملے۔ رپورٹ کے مطابق چین، بنگلادیش اور ویت نام میں دھوکا دہی کے شواہد پائے گئے ہیں جبکہ لیک شدہ پرچوں کی فروخت سے غیرمستحق امیدوارپاس قرارپائے۔دوسری جانب کنزرویٹوپارٹی نے غلط پاسنگ مارکس لینے والے افرادکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔تاہم اس حوالے سے حکومت کا کہناہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی