i بین اقوامی

برطانیہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی پر افغان شہریوں کو قید کی سزاتازترین

December 09, 2025

برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔رپورٹس کے مطابق عدالت میں شواہد پیش کرنے کے بعد جج نے دونوں ملزمان کو 9 اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کیا جائیگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سالہ ملزمان افغان شہری گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور دونوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی