i بین اقوامی

دبئی میں اے آئی ریڈار سسٹم نصب، تیز آواز میں موسیقی چلانے اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کی اب اے آئی سے پکڑ ہوگیتازترین

November 17, 2025

دبئی میں شور مچانے والی گاڑیاں پکڑنے کے لئے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کردیا گیا۔دبئی پولیس اے آئی ریڈار سے گاڑیوں کے شور پر نظر رکھے گی اور شور مچانے والی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔اس کے علاوہ زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں گانے سننے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا۔یہ رول آئوٹ دبئی کو دنیا کا پرسکون اور مہذب ترین شہر بنانے کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ریڈار کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی