فرانس نے لبنان پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی پر عمل کا مطالبہ کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا احترام کیا جائے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شدت پر تشویش ہے، ہم اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہمارا مقف ہے کہ 27 نومبر 2024 کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا احترام کیا جائے۔ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں گولان کی پہاڑیوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی سخت تشویش ہے، اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گولان کی پہاڑیوں سے اپنی فوجوں کو واپس بلائے اور شام کے اقتدار اعلی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرے۔خیال رہے اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنوبی لبنان پر خوفناک حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، اسرائیلی فوج کا ان حملوں پر موقف ہے ہم حزب اللہ کو نئے سرے سے منظم اور مضبوط ہونے کی کوششوں کو روکنے کیلئے ایسے حملے کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی