i بین اقوامی

غیر قانونی عالمی مالیاتی بہا ئو پر قابو پانا ناگزیر ہے، سعودی وزیر خارجہتازترین

November 24, 2025

سعودی عر کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غیر قانونی عالمی مالیاتی بہائو پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح کے چیلنجز مسلسل ہم آہنگی کا تقاضا کرتے ہیں اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب غیر قانونی عالمی مالیاتی بہا میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے، غیر قانونی عالمی مالیاتی بہا پر قابو پانا ناگزیر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی