i بین اقوامی

غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنمائو ں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال ہونا چاہیے،صدر ٹرمپتازترین

December 11, 2025

امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنمائو ں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال کے اوئال میں کرنے کی تجویز دید ی۔وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ کئی رہنما بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں البتہ غزہ امن بورڈ میں کون سے عالمی رہنما خدمات انجام دیں گے اس کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ جنگ رکوانے سے متعلق فون کروں گا، لگتاہے میں انہیں لڑائی روکنے پررضامند کرسکتاہوں۔ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سی این این کے لیے کہا ہے کہ اسے فروخت کردیا جانا چاہیے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالے امریکی میڈیا سی این این نیوز نیٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے فروخت کردینا چاہیے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہوئے دعوی کیا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ شمار بھی نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت سی این این کو بیچ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اکثر اپنی تقریروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ان ٹی وی اور اخبارات کو جعلی میڈیا قرار دیتے ہیں جو انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔سی این این اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے تاحال امریکی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی