حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا ہ یکہ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے میں کیا ہوگا،غزہ کے باسی اورفلسطینی قیادت غیر یقینی کا شکار ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ امریکی مسودے میں بہت سی وضاحتوں کی ضرورت ہے،اقوامِ متحدہ کی ایسی فورس کا خیرمقدم کرتے ہیں جوسرحدوں کے قریب موجود ہو،جنگ بندی کی نگرانی کرے اور خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرے۔تاہم انہوں نے واضح کیاکہ حماس ایسی فورس کوفلسطینی سرزمین پرکسی بھی قسم کااختیاردینے کو قبول نہیں کرے گی۔گزشتہ روز نیتن یاہو نے کہا تھاکہ وہ دسمبر کے آخری ہفتے میں اگلے مرحلے پر بات چیت کیلئے واشنگٹن جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی